بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر ایاز صادق کا دورۂ چین، دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد 19 تا 21 جنوری کو چین کا تین روزہ دورہ کرے گا۔ترجمان قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی کا دورۂ چین چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس ژاؤ لی جی کی دعوت پر ہو رہا ہے، ترجمان قومی اسمبلی سال 2026 میں اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ چین کا پہلا سرکاری سطح کا دورہ ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر رواں سال خصوصی تقریبات منعقد کریں گے، ترجمان قومی اسمبلی پاکستان اور چین نے پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان انداز میں منانے کا اعلان، ترجمان قومی اسمبلی دورہ چین کے موقع پر پاکستانی پارلیمانی وفد کی چینی پارلیمانی و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، دورۂ چین میں دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترجمان قومی اسمبلی وفد میں اراکین قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کنوینر پاک-چین فرینڈ شپ گروپ، محمد نعمان، زیب جعفر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پارلیمانی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،ترجمان قومی اسمبلی