بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شادی نہ کریں، بھارتی وزیر کا آبادی پر قابو پانے کا انوکھا مشورہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ناگالینڈ کے ایک وزیر نے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے ایسا نسخہ پیش کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انہوں نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ میری طرح شادی نہ کریں اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیر تیم جین اِمنا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آئیں آج ہی غیر شادی شدہ افراد کی تحریک میں شامل ہوں۔