بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ اجلاس 27 جنوری تک جاری رہیگا، متعدداہم بلز منظور

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے سینیٹ کے 357ویں اجلاس کے دوران نمٹائے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا۔
قانون سازی کے ایجنڈے کے علاوہ اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس رواں ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رکھا جائے گا ۔