بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں بچوں کی ڈی ورمنگ مہم شروع کر دی، وزیر صحت

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نےکہا کہ پیٹ میں کیڑوں کی بیماری بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو شدید متاثر کرتی ہے، اسلام آباد میں بچوں کی ڈی ورمنگ مہم شروع کر دی گئی۔

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون میں بچوں میں ڈی ورمنگ مہم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔۔ وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ میں کیڑوں کی بیماری سے بچے جسمانی کمزوری اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت نے مدارس کے منتظمین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ تقریب میں محکمہ تعلیم اور صحت کے حکام نے بھی شرکت کی اور ڈی ورمنگ مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مہم کے ذریعے بچوں کو صحت مند، توانا اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔