بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوشخبری، مہمند ڈیم سے بجلی کی پیداوار 2028 کے اوائل میں شروع ہوگی

 

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد سعید نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کادورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے مین ڈیم اور پاور ہاؤس سمیت تمام سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تمام 10 اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، مہمند ڈیم پراجیکٹ پر مجموعی پیش رفت 50 فیصد ہے۔مہمند ڈیم مکمل ہونے پر بجلی کی پیداوار 2028 کے اوائل میں شروع ہوجائے گی۔

اس موقع پرچیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی اور سستی بجلی کی ضروریات پورا کرنےکیلئے مہمند ڈیم اہم ہے،کنٹریکٹر اہداف کے حصول کیلئے پراجیکٹ پر اضافی وسائل کی دستیابی یقینی بنائے۔

منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔