بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپی ممالک ٹیرف منصوبے پر 100 فیصد عمل کروں گا، امریکی صدر

 

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوبل امن انعام پر مکمل کنٹرول ناروے کے پاس ہے۔ یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کے منصوبے پر 100 فیصد عمل کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناروے بے شک کچھ بھی کہے نوبل امن انعام دینے پر مکمل کنٹرول اسی کے پاس ہے۔

انہوں نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کو گرین لینڈ کے معاملے کے بجائے روس اور یوکرین کے تنازع پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ مسئلہ خطے اور عالمی امن کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر نے یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کے منصوبے سے متعلق واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے پر 100 فیصد عمل کریں گے۔ اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔