بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مظفر گڑھ: ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے

مظفر گڑھ میں ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے۔ تیز بخار اور منہ پر سوجن سے بچے بیمار ہوئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے تیز بخار ہوتا ہے، پھر ان کے منہ پر سوجن ہو جاتی ہے اور دو سے تین روز میں بچے انتقال کر جاتے ہیں، جو بچے انتقال کر گئے ان کی عمریں ڈیڑھ سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔

جیو نیوز کی نشاندہی پر ڈاکٹرز اور محکمۂ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچیں اور بیمار ہونے والے 11 مزید کم عمر بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 37 کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔

اس حوالے سے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور متاثرہ بچوں میں وائرل نمونیہ کی تشخیص ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کے والدین بچوں کے بیمار ہونے پر انہیں اسپتالوں میں نہیں لے گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوئی۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ علاقے میں مزید بچوں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے اور اسپتال میں داخل بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین
حوثیوں اور ایران نواز عراقی گروپ کے حملے، سعودی عرب کی اہم ترین تیل پائپ لائن بند
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت