بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی سروسز کو پہلی بار قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی مرتبہ باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ بُکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے پر مشتمل بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔

بل کے مطابق آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازمی ہو گی جبکہ بغیر رجسٹریشن اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

بل میں ڈرائیورز کے لیے ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہو گا، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا اور متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔

مزید برآں بل کے متن کے مطابق اس قانون سازی کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، شفاف نظام قائم کرنا اور رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کو منظم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ رائیڈ شیئرنگ سروسز طویل عرصے سے بغیر کسی جامع قانونی فریم ورک کے کام کر رہی تھیں جس کے باعث مختلف انتظامی اور حفاظتی مسائل سامنے آ رہے تھے۔

تازہ ترین
حوثیوں اور ایران نواز عراقی گروپ کے حملے، سعودی عرب کی اہم ترین تیل پائپ لائن بند
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت