بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، منظم گینگز کے 9 ملزمان گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار، پاک کالونی اور ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منظم جرائم پیشہ گینگز کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈ گینگ اور ریاست جدگال گینگ سے ہے۔

گرفتار افراد میں ارسلان عرف مٹھو ولد سلیمان، لیاقت علی عرف کمانڈو ولد غلام حیدر، آشر ولد اسلم، عیشان صفدر عرف شانو ولد صفدر حسین، رضوان عرف ٹینڈو ولد کریم بخش، محمد احمد ولد محمد یحییٰ، نعمان ولد جاوید اقبال، ندیم ولد محمد ارشاد اور سجاد ولد غلام حسین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے جبکہ 363 ٹوکن کرسٹل، 8.35 کلو چرس، 25 ٹوکن آئس، 48 شراب کی بوتلیں، 150 کلو گٹکا، 1490 پیکٹ ماوا، 18 موبائل فونز اور 41 لاکھ 37 ہزار 400 روپے نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں پہلے سے متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار افراد کو اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے