بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات رد کر دیئے، رپورٹ جمع

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی ،چوری، قتل، راہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سی سی ڈی کے جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی گئی، رپورٹ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری، قتل سمیت دیگر جرائم میں واضح کمی آئی، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد سے زائد کمی ہوئی، ڈکیتی و قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سال 2024 میں ڈکیتی کے 792 جبکہ 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی، راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار 608 تک آگئے اور 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد، کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد کمی ہوئی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چھیننے کے 9 ہزار 754 واقعات سے کم ہو کر 4 ہزار 628، 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96 ہوئے، جن میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید، 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سی سی ڈی نے کیٹیگری اے کے مفرور اور ہیڈ منی ملزمان کو گرفتار کیا، متعدد گینگز کو بے نقاب کیا گرفتاریاں کیں، گینگز کے سراغ لگائے۔

تحریری رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں، انکا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہے، قانون کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا پابند ہے، ملزمان کی گرفتاری، شفاف تفتیش اور قانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں مضبوط احتسابی اور ڈسپلنری نظام موجود ہے، کسی بھی افسر کی جانب سے خلاف ورزی پر مکمل انکوائری کے بعد سخت قانونی و محکمانہ کارروائی ہوتی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے