بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں دو روز کی توسیع

وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کی آخری تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے مطابق متاثرہ خاندان اب 25 جنوری کے بجائے 27 جنوری تک اپنے گھروں کو خالی کر کے منتقل ہو سکیں گے۔ یہ فیصلہ جاری بارشوں کے باعث نقل مکانی میں پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ کئی خاندان رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظار کرنے والے خاندان اپنے گھروں میں واپس جا سکتے ہیں اور جب بارشیں رکیں گی تو نقل مکانی اور رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ موسمی حالات کی شدت کی وجہ سے متاثرین کے لیے نقل مکانی مزید مشکل ہو گئی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 10 ہزار خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ہر خاندان کو ایڈوانس 2.5 لاکھ روپے نقد فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ بعد میں ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق دو ماہ کے اندر فوجی آپریشن مکمل کر لیا جائے گا، اور 5 اپریل سے متاثرہ خاندانوں کی واپسی اور بحالی کا عمل شروع ہو گا۔ علاقہ میدان کی کل آبادی تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کے لیے معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ مکان کے لیے 10 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے