بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹس کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے جاری کیا۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے پہلے ساڑھے گیارہ بجے اور بعد ازاں ڈھائی بجے تک سماعت میں وقفہ کیا۔
جج افضل مجوکہ نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں، جس پر پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں جان بوجھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر کے دفتر میں موجود ہیں۔ پراسیکیوشن نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، تاہم جج نے کہا کہ ان کے پاس اس کے لیے مکمل اختیارات موجود ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متعدد مواقع پر کیس کی سماعت کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلاء بھی موجود نہیں تھے۔ ہائیکورٹ کی ہدایات کے باوجود دونوں عدالت پیش نہ ہوئے، اس لیے پراسیکیوشن نے ان کی ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ جولائی 2025 کے کیس میں دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے، تاہم گرفتاری کے خدشے کے باعث دونوں رات ہائیکورٹ بار کے صدر کے دفتر میں گزار رہے تھے۔ ہائیکورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور پارکنگ میں آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔
اس موقع پر ایمان مزاری نے کہا کہ “ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے، ہم خود سرینڈر کرنے کے لیے تیار ہیں، بس ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔”
عدالت نے سماعت کل صبح ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ جج نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق 24 جنوری تک جرح مکمل کرنا ضروری ہے۔
دوسری جانب، ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کرنے کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کروائی، جبکہ ان کے وکلاء میں ڈاکٹر بابر اعوان اور ہائیکورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی شامل تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے