بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ: قرضہ درست استعمال ہو تو معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر قرضے کو صحیح اور منصوبہ بندی کے تحت استعمال کیا جائے تو یہ معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں۔
انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے قرضے کی مجموعی شرح کو GDP کے مقابلے میں 75 فیصد سے کم کر کے 70 فیصد تک لایا ہے، اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد تک آ گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کر کے مالی توازن بحال کیا ہے، اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔ مزید کہا کہ پاکستان گرین پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔
محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اور مسلسل خطرہ ہے، تاہم حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان نے اپنے وسائل سے حالات کا مقابلہ کیا اور عالمی اپیل کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ فنڈز کی کمی نہیں بلکہ مؤثر عملدرآمد اور صلاحیت سازی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 کے بعد سالانہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات متوقع ہیں اور آئی ٹی اور فری لانسنگ کے شعبے میں پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اثر ڈالیں گے۔