بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

ڈیووس 2026: پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان نےورلڈ اکنامک فورم 2026 میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پربورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی، جس کا مقصد فلسطین میں پائیدار امن قائم کرنا ہے۔
بورڈ آف پیس کا بنیادی مقصدغزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی بحران کا خاتمہ اور فلسطین کی منظم و جامع تعمیرِ نو ہے۔ اس منصوبے کے تحت گھروں، اسپتالوں، اسکولوں، پانی و بجلی کے نظام کی بحالی، معاشی سرگرمیوں کی فروغ اور فلسطینی عوام کو باعزت زندگی فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیے جائیں گے۔
پاکستان نے اس اقدام میںسعودی عرب، ترکی، مصر، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، بحرین، مراکش، ارجنٹائن، ہنگری اور امریکہ کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔ مسلم ممالک کی مضبوط موجودگی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فلسطینی حقوق، حقِ خود ارادیت اور ریاستی تشخص مرکزی حیثیت رکھیں۔
پاکستان کا موقف بدستور واضح اور غیر متزلزل ہے:1967 سے قبل کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست، القدس الشریف اس کا دارالحکومت، اور قبضے و اجتماعی سزا کی ہر صورت مخالفت۔
تقریب کے دوران فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے راستے میں ملاقات کی، مصافحہ کیا اور غزہ میں امن کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت، نسل کشی کے خاتمے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے حق میں مضبوط موقف پر شکریہ ادا کیا۔
دستخطی تقریب میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا، اور صدر ٹرمپ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں انگوٹھے کے اشارے سے سراہا۔ یہ پاکستان کی قیادت کی ہم آہنگی اور عالمی سطح پر حاصل شدہ پذیرائی کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کسی فوجی مشن یا اسٹیبلائزیشن فورس میں خودکار شمولیت کا مطلب نہیں رکھتی۔ پاکستان کا موقف پہلے سے واضح ہے کہ وہ عالمی سیاست میںبلاک بندی سے اجتناب کرتے ہوئے توازن، اصول پسندی اور مؤثر سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، اور فلسطین کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کے بجائےفعال کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے