میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سانحہ گل پلازہ کے متاثرین، رحمان، حسام اور سرفراز کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میئر نے متاثرہ خاندان کے کاروبار کی بحالی کا بھی اعلان کیا اور یقین دلایا کہ حکومت سندھ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
میئر نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار اب بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام متاثرین کے پیاروں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔
میئر کراچی متاثرین کے گھروں میںپہنچے، ہمدردی کا اظہار








