بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام، وزیراعلیٰ نے گھروں کی توسیع کیلئے قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضوں کے اجراء کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گھروں کی توسیع کے لیے قرضوں کے اجراء کی منظوری کے بعد اب جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اپنے گھروں کی توسیع کے لیے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔

اجلاس میں جون 2026ء تک1 لاکھ 60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اپنی زمین اپنا گھر کے1 ہزار 531 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 53 ہزار 843 مکان زیر تعمیر ہیں۔

اس کے علاوہ، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے ریکارڈ قرضے دیے گئے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے