بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن،انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی وزیر ملک احمد بھی مستعفی

لاہور(نیوزڈیسک)وزیرقانون پنجاب ملک احمدبھی ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کےلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مستعفی ہونے والے چوتھے وزیرہیں،اس سے پہلے دو صوبائی وزرا اویس لغاری ،خواجہ سلمان رفیق اورایک وفاقی وزیر ایاز صادق بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ملک احمدنے اپنااستعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بجھوایا جوانہوں نے منظور کرلیا ۔مسلم لیگ (ن) کےذرائع کے مطابق ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے جس کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ نے بھرپور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز جبکہ تحریک انصاف کی عمران خان خود کر رہے ہیں۔یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔