بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک سعودی تعلقات میں میڈیا کا کردار پل کی حیثیت رکھتا ہے، ذکاءاللہ محسن

جدہ( نمائندہ خصوصی )دارلحکومت الریاض سے پاک۔میڈیاکے صدر ذکاءاللہ محسن کے اعزاز میں پرتکلف تقریب، سعودی-پاکستان تعلقات اور صحافیوں کے مسائل زیر بحث
جدہ میں پاکستانی صحافت اور اوورسیز کمیونٹی کے لیے ایک اہم اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میڈیا کے صدر ذکاءاللہ محسن کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے خصوصی عشائیہ ترتیب دیا۔ تقریب میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات،پرگفتگو ہوئ
ا خالد نواز چیمہ اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مل کر پاکستانی میڈیا کی موجودگی کو سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اعتماد اور رابطے کا ذریعہ قرار دیا۔
سعودی-پاکستان تعلقات کا زکر کرتے ہوئے ذکاءاللہ محسن نے کہا کہ میڈیا اور صحافی برادری دونوں ممالک کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور صحافت صرف خبر نہیں بلکہ دوستی اور سفارت کاری کا آلہ بھی ہے۔
صحافی برادری کے مسائل: موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز، حفاظتی مسائل اور پیشہ ورانہ حقوق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور کمیونٹی کی آواز بلند کرنے کے مواقع پر زور دیا گیا
چیئرمین امیر محمد خان نے کہا:
” کہ پاکستانی میڈیا اور اوورسیز کمیونٹی صرف خبر نہیں بلکہ قومی تشخص اور عوامی خدمت کا طاقتور ذریعہ بھی ہے۔”
صدر پاکستان میڈیا ذکاءاللہ محسن نے کہا:
“ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں، کیونکہ صحافت صرف پیشہ نہیں بلکہ ایک قومی مشن ہے۔”
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی، اوورسیز صحافیوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے مستقل تعاون جاری رکھیں گے، اور میڈیا کے ذریعے عوامی خدمت اور قومی وقار کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔