بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پتنگ بازی کیخلاف 5915 مقدمات، پولیس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پتنگ بازی کیخلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ بسنت کے خلاف زیرِ سماعت کیس میں سی سی پی او لاہور کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 سے 2026 تک پتنگ بازی کے خلاف مجموعی طور پر 5 ہزار 915 مقدمات درج کیے گئے، سب سے زیادہ کارروائیاں سال 2024 میں ہوئیں، جب 3 ہزار 534 ایف آئی آرز درج کی گئیں، سال 2025 میں پتنگ بازی کے خلاف 1 ہزار 918 مقدمات درج ہوئے، اس دوران ایک شہری جاں بحق ہوا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین برسوں کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 5 ہزار 270 افراد کو گرفتار کیا گیا، سال 2024 میں پتنگ بازی کے واقعات میں 10 افراد زخمی ہوئے، 2025 میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2026 میں تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے تین سالوں میں 90 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کیں، خطرناک اور مہلک ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ہزار سے زائد کیمیکل اور دھاتی ڈوریں ضبط کی گئیں۔

پولیس نے رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ پتنگ بازی سے متعلق بنائے گئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق سمیت دیگر درخواست گزاروں نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے