بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کراچی: ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز ریکارڈ

کراچی میں یکم جنوری سے اب تک شہر بھر کے اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں تین ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
انڈس اسپتال کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ان کے مختلف مراکز میں 1,300 سے زائد ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جناح اسپتال میں اسی عرصے کے دوران 700 سے زائد متاثرین رجسٹر ہوئے، جبکہ سول اسپتال میں ایک ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی بڑی تعداد روزانہ ایمرجنسی میں پہنچتی ہے، اور نجی اسپتالوں میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر اسٹیڈیم روڈ پر ایک نجی اسپتال میں اب تک 20 کیسز رجسٹر ہوئے، جبکہ فیڈرل بی ایریا کے ایک نجی اسپتال میں بھی اتنے ہی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر فاروق مامجی نے بتایا کہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے، اور ضروری ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کتوں کے کاٹنے کے خطرات سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں اور متاثر ہونے کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے