بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا اسکاٹ لینڈ کا دورہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور خطاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنے دورے کے دوران پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماؤں سے ملاقات اور خطاب کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے گورنر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسکاٹ لینڈ کی زندگی کے ہر شعبے میں شاندار خدمات انجام دے رہی ہے اور اپنے محنتی رویے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کمیونٹی کے افراد کے مسائل سنے اور کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر زمینوں پر قبضہ، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ اور دیگر مالی و قانونی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو چکی ہے، حالانکہ ابھی بہتری کی گنجائش باقی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں فتح اور مضبوط افواج کے باعث پاکستان کی عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور ہمارے میزائل دنیا کے کسی بھی حصے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے زور دے کر کہا کہ افواجِ پاکستان عوام کی خدمت میں ہیں اور پاکستان کی مضبوطی کے لیے افواج کو مکمل سپورٹ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
گورنر پنجاب نے کمیونٹی سے خطاب میں کہا، “یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان کی مضبوط افواج ہی ایک مضبوط پاکستان کی ضامن ہیں۔”
ان کی اسکاٹ لینڈ آمد پر ایئرپورٹ پر قونصل جنرل رانا ثمر جاوید کے ساتھ ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری اسلم اور چوہدری ندیم نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔