بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نجکاری پروگرام میں شامل، طویل مدتی رعایتی موڈ کے تحت اقدامات جاری

حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو طویل مدتی رعایتی موڈ کے تحت نجکاری پروگرام میں شامل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے ممکنہ طریقوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس میں انتظامی معاہدے اور طویل مدتی تجارتی مراعات شامل ہیں۔
نجکاری کمیشن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کو کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے لیے جاری نجکاری پروگرام کے مطابق شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد کارکردگی میں اضافہ، بہتر خدمات کی فراہمی، آمدنی میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ملکی و بین الاقوامی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس عمل میں متحدہ عرب امارات، ترکی، سعودی عرب اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری مذاکرات بھی شامل ہیں، تاکہ ہوا بازی کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ کچھ رپورٹس جن میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے کسی مجوزہ معاہدے کی منسوخی کی بات کی گئی، حقیقت سے بعید اور گمراہ کن ہیں۔ فی الحال کسی بھی ہوائی اڈے کے لیے متحدہ عرب امارات یا دیگر کسی ملک کے ساتھ لیز یا معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ نومبر 2025 میں مختلف سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے پیش نظر حکومت نے تینوں ہوائی اڈوں کے لیے جی ٹو جی موڈ کی بجائے اوپن بڈنگ موڈ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ تمام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار یکساں مواقع کے ساتھ بولی میں حصہ لے سکیں۔
کمیشن نے کہا کہ یہ عمل مکمل طور پر اقتصادی اور شفافیت پر مبنی ہے، اور اس میں کوئی سیاسی یا سفارتی پہلو نہیں۔ نجکاری کے اس مسابقتی عمل میں اہل اداروں، بین الاقوامی شراکت داروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی شرکت کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے اور بین الاقوامی تعلقات مستحکم ہوں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے