نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نازیبا مواد کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں کامیاب کارروائی کے دوران ملزم سبحان لطیف کو حراست میں لیا گیا، جو سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے کی دھمکی دے کر خاتون سے رقم وصول کر رہا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جب کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق یہ کارروائی انسپکٹر بصیرت سلیمان کی قیادت میں کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
نازیبا ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار








