بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

منوڑہ کے قریب کشتی حادثہ: لاپتہ ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش مل گئی، تلاش جاری

کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے چار ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جب کہ باقی تین کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک ماہی گیر کشتی سمندر میں ایک بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کشتی میں مجموعی طور پر 11 ماہی گیر سوار تھے، جن میں سے 7 کو بروقت ریسکیو کر کے بچا لیا گیا تھا، تاہم چار افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ہفتے کے روز جاری ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکالی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی شناخت 30 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث ہفتے کی رات سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم باقی تین لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش آج اتوار کی صبح دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
حادثے نے ماہی گیر برادری میں گہرے دکھ اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے