بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کراچی میں 418 سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر کا فیصلہ

کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر بھر میں 418 سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق یہ فیصلہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران میئر کراچی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی منظوری کا عمل جاری ہے، اس لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹینڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ ترقیاتی کام فوراً شروع ہو سکیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تیزی سے بہتر ہو اور کراچی کے عوام اس بہتری کو اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے لیے ایک خصوصی پیکیج اور اضافی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں۔
اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میئر کراچی نے میونسپل کمشنر سمیرا حسین کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں میں بیوٹیفکیشن کو بھی شامل رکھا جائے، تاکہ شاہراہیں صرف مکمل ہی نہ ہوں بلکہ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہوں۔
اس موقع پر مشیرِ مالیات گلزار ابڑو نے 418 سڑکوں کی نئی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مجوزہ منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے