بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کچہ آپریشن: ایک کروڑ سر کی قیمت والے بدنام ڈاکو سمیت مزید 24 انتہائی مطلوب ملزمان کا سرینڈر

راجن پور کے کچے کے علاقے میں جاری بڑے آپریشن کے دوران پولیس کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام ڈاکو صدری سمیت مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق لونڈ گینگ کے سرغنہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے سامنے سرینڈر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سرینڈر کے بعد کچہ آپریشن میں خود کو قانون کے حوالے کرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 211 تک پہنچ چکی ہے۔
محمد عمران نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والے یہ ملزمان پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے کا تقریباً 80 فیصد حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے اور گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی مسلسل نگرانی اور نشاندہی کی گئی۔ اب تک 29 ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچہ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور عوام کو جرائم کے خوف سے نجات دلانا ہے، اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مکمل امن بحال نہیں ہو جاتا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے