لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیرخزانہ وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار جولائی کے آخر میں پاکستان پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈارجولائی کے آخری ہفتےمیں پاکستان کےلیےاڑان بھریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی ہے۔ارکان قومی اسمبلی نےاسحاق ڈار کی وطن واپسی کےحوالےسے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔ پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔
پاکستان واپسی کاپروگرام منسوخ نہیں ہوا، روانگی جولائی کے آخر میں ہے،اسحاق ڈار








