کامرہ(نیوز ڈیسک)جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ نجی خبررساں ادارےکے مطابق جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں،
اس حوالے سے کامرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اور اس تقریب میں چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزرا،عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔









