بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محققین کا دلچسپ دعویٰ: انسان 150 سال تک زندہ رہ سکتا ہے

جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کے لیے 150 سال تک زندہ رہنا ممکن ہو سکتا ہے۔
ماہرِ جینیات اسٹیو ہوروتھ نے حال ہی میں بتایا کہ حیاتیاتی عمر کی درست پیمائش کے لیے کی جانے والی جدید تحقیق ایک انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ تحقیق سائنسدانوں کو یہ جاننے میں مدد دے رہی ہے کہ بڑھاپے سے جڑی بیماریوں کے علاج کے بجائے کیا ہم بڑھاپے کے عمل کو سست کر سکتے ہیں، یا انسان بوڑھا ہونے کے بعد دوبارہ جوان ہو سکتا ہے۔
اسٹیو ہوروتھ کا کہنا ہے کہ تحقیق کی پیشرفت اس امکان کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کو پیچھے کی طرف موڑا جا سکتا ہے، یعنی بوڑھاپے کے بعد دوبارہ جوان ہونا ممکن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمر بڑھانے والے کسی بھی علاج کی توثیق سے پہلے عمر کی درست پیمائش کے قابلِ اعتماد طریقے انتہائی ضروری ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ علاج واقعی مؤثر ہے۔
اسٹیو ہوروتھ کے مطابق یہ تحقیق جدید جینیات اور سائنس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے اور انسان کی لمبی عمر کو نئی شکل دینے کے امکانات روشن کرتی ہے۔