دبئی کے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے، اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہاں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی۔ یہ جدید منصوبہ دبئی کو ایک منفرد سیاحتی اور تجارتی مرکز فراہم کرے گا۔
حکام کے مطابق نیا گولڈ ڈسٹرکٹ مرحلہ وار تعمیر ہوگا، جس میں 1000 سے زائد گولڈ ریٹیلرز اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہوں گے۔ یہاں ریٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے تمام پہلو ایک جگہ جمع ہوں گے، یعنی سونے اور زیورات کی پوری ویلیو چین کو ایک ہی مقام پر دیکھا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف تجارتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ سونا دبئی کی شان اور تاریخی تجارتی ورثے کی بھی علامت ہے۔ یہ گولڈ ڈسٹرکٹ شہر کے لیے ایک نیا سیاحتی اور اقتصادی مرکز بننے کی توقع رکھتا ہے۔
دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک کا منصوبہ








