لندن:(ویب ڈیسک) یورپ میں افغان شہریوں کا انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندا ،اسکاٹ لینڈ سےبھی ایک افغانی گرفتار کرلیاگیا ۔ افغان شہری کی گرفتاری سے یورپ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان نیٹ ورک بےنقاب ہوگیاہے ۔بیلجیئم ،برطانیہ ،رومانیہ سےبھی انسانی اسمگلنگ کےمکروہ دھندےمیں ملوث کئی افغان باشندے گرفتاراورملک بدرکئےجاچکے ہیں۔
برطانوی جریدے کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہری کو اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو سےگرفتارکیا ۔ گرفتاری کے بعد گلاسگو اور برمنگھم میں 2مقامات پر چھاپے مارے گئے ، متعدد دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کرلیاگیا ۔برطانوی جریدے نے مزیدکہاہےکہ گرفتارافغان شہری اسی نیٹ ورک کا اہم کردارہےجوآئرلینڈ سےبرطانیہ تک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔
افغان جریدہ ہشت صبح کےمطابق افغان نیٹ ورک برطانیہ اور آئرلینڈ کےدرمیان مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں سرگرم ہے۔








