بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 15 افراد ہلاک

بوگوٹا: کولمبیا میں ایک چھوٹے مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کولمبیا کے مشرقی پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جو وینزویلا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
حکام کے مطابق طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک رکن سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبرز سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حتمی وجہ رپورٹ کی تکمیل کے بعد ہی سامنے آئے گی۔