پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریویس ہیڈ کر رہے ہیں، جبکہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس اس مقابلے میں دستیاب نہیں ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈمین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا








