بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کے آپریشن کی معلومات چھپائی گئیں، پمز میں ریٹینا اسپیشلسٹ نہیں،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے آپریشن سے متعلق اہل خانہ اور وکلا کو بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال تک پہنچ گئی، لیکن اہل خانہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے سب سے بڑی تشویش یہ ظاہر کی کہ پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ موجود ہی نہیں، جس سے علاج کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب بیمار ہوئے، ان کا جیل میں معائنہ ہوا ہوگا، لیکن اس بارے میں فیملی اور وکلا کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور حکومت پانچ دن تک اس حقیقت سے انکار کرتی رہی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ کل بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے، تاہم صرف رجسٹرار سے ملاقات ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، اور اگر ضرورت پڑی تو دیگر آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔