بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔
تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی، تاہم صرف سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے تقریباً 10 منٹ ملاقات ہو سکی، جس کے بعد وہ اٹارنی جنرل سے بھی ملے۔
کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئینی عدالت کا دروازہ بھی کھلا ہے اور ضرورت پڑی تو وہاں بھی جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید قیدی وینز بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔