محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
پشاور میں آج موسم جزوی ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
میدانی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد و خشک رہنے کی توقع ہے، جب کہ کالام میں درجۂ حرارت منفی 8، مالم جبہ میں منفی 5، چترال میں منفی 3 اور پاراچنار میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر احتیاط کریں۔
خیبر پختونخوا: بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات








