بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم: حکومت اور فوج کی مضبوط پارٹنرشپ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مستحکم مقام دلوائے گی

اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے ساتھ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور فوج کی شراکت داری ملک کی ترقی اور مضبوطی کے لیے بہترین ثابت ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت کی بحالی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد کے بغیر کئی اہم مسائل حل نہیں ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تعاون اسی طرح جاری رہا تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور معتبر ملک کے طور پر ابھرے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور طاقت کا مشاہدہ دیکھ کر بھارت سمیت دیگر ممالک بھی حیران رہ جائیں گے کہ یہ ملک کیسے اتنا مضبوط اور مستحکم بن گیا ہے۔