بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بسنت پر موسم کا ساتھ، لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں: چیف میٹرولوجسٹ

بسنت پر موسم کا ساتھ، لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں: چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور کے موسم کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تہوار کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا۔
نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن موسم سازگار اور تہوار کے لیے آئیڈیل ہوگا۔ ان کے مطابق دن کے وقت ہلکی دھوپ اور ہوا چلے گی جبکہ رات کے وقت خنکی محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس سے شہری بسنت کے رنگا رنگ پروگرام اور سرگرمیاں کھل کر انجوائے کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بسنت فیسٹیول 6 فروری سے 8 فروری تک منایا جائے گا، جس کے دوران موسم کی یہ پیشگوئی شہریوں کے لیے مزید خوشی کا باعث بن گئی ہے۔