بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں آج رات بارش لانے والا سسٹم داخل ہوگا، سردی میں اضافہ متوقع

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات ایک نیا موسمی سسٹم داخل ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی سسٹم کے اثر سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے اور یہ سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔
لاہور کے موسم کی بات کریں تو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اس موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو مناسب احتیاط اور موسمی حالات کے مطابق تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔