بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت 4,895 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 25,500 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 511,862 روپے فی تولہ ہو گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 438,839 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی، فی تولہ چاندی 2,063 روپے کم ہو کر 9,006 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 1,768 روپے کم ہو کر 7,721 روپے پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس سے قبل مسلسل دو دن عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں تاریخی سطح پر بڑھ گئی تھیں۔