بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’اب خوش؟‘ لائبہ خان نے شوہر کے ساتھ ہلدی کی تصاویر شیئر کر کے تنقید کا جواب دے دیا

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اس ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا، جس کی خبر انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اپنی شادی کے اعلان کے بعد لائبہ خان نے نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور جیسی تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ہر تقریب میں اداکارہ دلکش برائیڈل لک میں جلوہ گر ہوئیں، اور قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی خوشیوں میں شامل تھے۔
تاہم ابتدائی طور پر لائبہ خان نے صرف اپنی سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو منظر عام پر نہیں لایا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ کچھ صارفین نے شادی خفیہ رکھنے پر تنقید کی اور بعض نے بے بنیاد دعوے بھی کیے، جبکہ کئی نے کہا کہ اداکارہ کو اپنی شادی چھپانے کی ضرورت نہیں تھی۔
ان تمام تنقیدوں کے بعد، لائبہ خان نے اب انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر شیئر کر دی ہیں اور کیپشن میں لکھا:
’’اب خوش؟ براہ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو‘‘۔
یہ اقدام مداحوں اور تنقید کرنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ اداکارہ اپنی خوشیوں کو فخر اور محبت کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہیں۔