اسلام آباد ( طارق محمود سمیر) گذشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے کیے، تاہم سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کی بدولت یہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اب تک ان حملوں میں 37 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سیکورٹی فورسز کے 10 جوان اس دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
مختلف مقامات پر دہشت گردوں کا تعاقب اور آپریشنز کا سلسلہ ابھی جاری ہے، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزید دہشت گردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات بھی سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سیکورٹی اداروں نے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گردوں کو پہلے ہی ہلاک کر چکے تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات عوام اور ریاست کی حفاظت کے لیے جاری ہیں۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 12 حملے ناکام، 37 دہشت گرد ہلاک، 10 سیکورٹی اہلکار شہید








