بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: شیراکوٹ میں 2 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، شہری زخمی

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چھین لی۔
پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص رکشہ میں دو بیگوں میں بھاری رقم لے جا رہا تھا کہ دورانِ سفر دو ڈاکوؤں نے رکشہ روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اصغر شدید زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو رقم سے بھرے بیگ لے کر فرار ہو گئے، جبکہ زخمی اصغر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اصغر 2022 تولے چاندی فروخت کر کے رقم واپس لا رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔