سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے سلسلے میں صوبائی حکومت سے کمیشن کے قیام سے متعلق شرائط طلب کرلی ہیں۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائطِ کار طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ ابتدائی طور پر اپنی شرائط فراہم کرے گا، جس کے بعد کمیشن کے قیام یا اقدامات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے سندھ ہائیکورٹ کو خط ارسال کیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ: سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے صوبائی حکومت سے شرائط طلب








