اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آگئے۔
شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنا سامان لیے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Alhamdolillah, completed my Hajj journey and headed back to Pakistan. Special thanks to Government of Saudi Arabia for having me over as a state guest. Saudi @HajMinistry looked after me really well. Shukran Habibi Excellency Nawaf Bin Saeed Al-Malki, Ambassador @KSAembassyPK pic.twitter.com/eAtWDppXdU
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 12, 2022
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ الحمدلِلّٰہ! سفرِ حج مکمل کر کے واپس پاکستان آ رہا ہوں۔
شعیب اختر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے مجھے بطورِ مہمانِ خصوصی رکھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احرام پہنے اپنی تصاویر جاری کی تھیں۔
شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو اس ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔









