بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، مریم نواز کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی شروعات ہو چکی ہیں اور پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کا قیام عوام کی خدمت کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان کی پہلی ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس ادارے کے قیام پر دل خوش ہے اور یہ 10 سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل جدید لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے برآمد کنندگان اور صارفین دونوں نقصان اٹھا رہے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے اور عوامی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کی کامیابی میں وہاں کام کرنے والے ہر فرد کی محنت شامل ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا ایک لمحۂ فکریہ تھا، لیکن اب PAFDA کے قیام سے یہ کمی پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ 38 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ای بزنس رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خواتین سائنسدانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ انہیں بہترین سہولیات میسر ہوں۔