بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عطا اللہ تارڑ کا فرح خان کی طرف سےہتک عزت کے لیگل نوٹس پر جواب

لاہور(ممتاز نیوز)صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے فرح خان کی طرف سے بھیجے گئے 6 ارب کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ۔ فرح خان نے الزام لگایا تھا کہ عطا اللہ تارڑ نے مختلف میڈیا ٹاکس اور پریس کانفرنسز میں مجھے فرح گوگی کے نام سے پکارا اور جان بوجھ کر میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ہتک عزت ہوئی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا ۔ عطاء اللہ تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فرح خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے۔فرح خان کا نام بطور فرح گوگی گوگل سرچ انجن میں موجود ہے۔فرح خان کی طرف سے میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے ۔ فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشری بی بی کے ساتھ مل کر عمران خان کی سرپرستی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرح خان کے خلاف وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو چکی ہے۔قانون کے مطابق ریڈوارنٹ کے ذریعے فرح خان کوواپس لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔فرح خان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرح خان کی وطن واپسی پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔