facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے ممکنہ جنگ، یوکرین کے وزیردفاع کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

کوایو(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو جنگ کےلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزیردفاع اولیکسی نے ایک جذباتی پیغام پوسٹ کرتے ہوئے اپنے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ جنگ کے لیے تیار رہیں، مشکلات ہوں گی، نقصانات ہوں گے، ہمیں درد کو برداشت کرنا ہوگا، ہمیں خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا، روس کے خلاف یقینی فتح ہوگی۔یوکرینی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کریملن نے سوویت یونین کی بحالی کے لیے ایک اور قدم اٹھایا ہے،کل پیوٹن نے اپنا اصلی چہرہ دکھایا، مجرم کاچہرہ ، جوپوری آزاد دنیا کویرغمال بنانا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو ا?زاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی ا?رڈر پر دستخط کردیے ہیں