کراچی (کامرس ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 207.91 روپے سے بڑھ کر 210.10 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 211 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔









