بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر یوٹرن نہیں ہوگا اور بھارت کو جواب دینا پڑے گا۔

نجی خبررساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھارت پر تنقید بھی جاری ہے، اور بھارت اس فیصلے کو سمجھ نہیں پا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ یہ میچ 15 فروری کو شیڈول ہے۔

پاکستان نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً کیا ہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا تھا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کیا تھا۔

پاکستان نے آئی سی سی کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔